جناب عبدالقیوم لہڑی

رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت،پاکستان

2

عہدہ سنبھالنے کی تاریخ :07-01-2021

جناب عبدالقیوم لہڑی ولد ملک عطاء محمد خان 21 فروری ، 1976؁ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی۔ 1997؁ء میں یونیورسٹی آف بلوچستان سے گریجویشن کرنے کے بعد یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے 2001؁ء میں ایل ایل بی کیا۔

جناب عبدالقیوم لہڑی 2015؁ء میں بلوچستان عدلیہ میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عہدے پر فائز ہوئے۔ آپ نے بلوچستان کے کئی اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔

17 نومبر 2018؁ء کو آپ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، بلوچستان ہائی کورٹ معائنہ کار کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ وفاقی شرعی عدالت پاکستان میں تعیناتی سے قبل آپ بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج قلات تعینات تھے۔

آپ نے بطور رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان مورخہ 07-01-2021 کو اپنا عہدہ سنبھالا۔