جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ

 جج، وفاقی شرعی عدالت، پاکستا ن

2

موجودہ حیثیت میں عہدہ سنبھالنے کی تاریخ : 27 مارچ 2021

کوائف

ولدیت: محمد رمضان شیخ
قومیت: پاکستانی
قومی شناختی کارڈ نمبر: 41201-2330776-5
تاریخ و جائے پیدائش: 23 اکتوبر 1958ء، لاڑکانہ ،سندھ
مذہب: اسلام
مستقل پتہ : جگت آباد محلہ، دادو، سندھ
موجودہ پتہ : بنگلہ نمبر C-9، حیدرآباد ٹائون ایکسٹینشن فیز I-، قاسم آباد، حیدرآباد، سندھ۔

تعلیمی قابلیت

گریجوایشن تک کی تعلیم دادو، سندھ میں حاصل کی اور قانون کی ڈگری (ایل ایل بی) حیدرآباد، سندھ سے حاصل کی۔

اندراجات

i) بطور وکیل ماتحت عدلیہ میں اندراج مورخہ 08-10-1988
بذریعہ رجسٹریشن نمبر 110/DADU/L.C
ii) بطور وکیل عدالت عالیہ میں اندراج مورخہ 12-01-1991
بذریعہ رجسٹریشن نمبر 126/DADU/H.C
iii) بطور وکیل عدالت عظمیٰ میں اندراج مورخہ 17-07-2010
iv) ء2005 میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، دادو کے صدر رہے۔
v) ایک دہائی تک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دادو کی مینجنگ کمیٹی کے ممبر رہے۔

بطور جج، عدالت عالیہ، سندھ تعیناتی

مورخہ 03-03-2009 سے 30-07-2009 اور مورخہ 30-10-2015 سے 22-10-2020 تک تعینات رہے اور بطور جج مقرر کردہ عمر میں اپنے فرائض سے سبکدوش ہوئے۔

مہارتیں

دیوانی، ضابطہ فوجداری، حدود ، ریونیو ، آئینی، فیملی، بینکنگ، سروس، کمپنیز، الیکشن، کرایہ داری، لیبر لاز (مزدوروں کے قوانین)، انسدادِ رشوت ستانی اور زمین کے حصول کے قوانین پر مکمل دسترس حاصل ہے۔
بطور وکیل متعدد مقدمات میں عدالتِ عظمیٰ، عدالتِ عالیہ و دیگر عدالتوں اور ٹریبونلز میں دیوانی، فوجداری، مزدوروں، بینکنگ، سروس، کرایہ داری، فیملی، انسداد رشوت ستانی وغیرہ میں پیش ہوئے۔

بطور جج، سندھ ہائی کورٹ

بطور جج، سندھ ہائی کورٹ تقریباً 10,000 مقدمات بشمول رٹ پٹیشنز، فوجداری اپیلیں، فوجداری ریفرنسز، دیوانی اپیلیں، دیوانی نظرثانی درخواستیں، الیکشن، مالیات، بینکنگ اور سروس معاملات وغیرہ بخوبی نمٹائے۔

بطور جج، وفاقی شرعی عدالت

بطور جج، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان مورخہ 27 مارچ 2021ء کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔