جناب جسٹس امیر محمد خان

 جج، وفاقی شرعی عدالت، پاکستا ن

2

موجودہ حیثیت میں عہدہ سنبھالنے کی تاریخ : 26 مارچ 2024

مسٹر جسٹس امیر محمد خان یکم جون 1963 کو ضلع چکوال کے گاؤں بھون میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم چکوال سے مکمل کی اور پنجاب یونیورسٹی لاء کالج، نیو کیمپس، لاہور سے ایل ایل بی پاس کیا۔ 22.02.1989 کو بطور وکیل اور 14.07.1992 کو ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے طور پر اندراج ہوا۔

آپ نے مسابقتی امتحان کے ذریعے اکتوبر 2001 کو پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور ضلع گجرات، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین ،  ملتان، منڈی بہاؤالدین, لاہور,  گوجرانوالہ،  راولپنڈی اور لاہور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سال 2011 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر ترقی حاصل کی اور ضلع رحیم یار خان، سیالکوٹ، لودھراں، میانوالی، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، جھنگ، حافظ آباد اور بہاولپور میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خدمات انجام دیں۔

آپ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/خصوصی جج، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر II، ملتان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جج انسداد دہشت گردی عدالت-I، لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /خصوصی جج برائے انسداد بدعنوانی عدالت، راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /خصوصی جج برائے کسٹمز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات، پنجاب، لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/سپیشل جج، احتساب عدالت-IV، لاہور اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/سپیشل جج، انسدادِ جرائم بینکس-I، لاہور میں بھی خدمات انجام دیں۔

آپ 26.09.2022 کو ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری، لاہور ہائی کورٹ، لاہور کے طور پر تعینات ہوئے۔ بعدازاں آپ نے 26 مارچ 2024 کو وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے جج کے طور پر حلف اٹھایا۔