فوٹو گیلری

2

مورخہ 01۔07۔2024 کو ہمدرد یونیورسٹی، کراچی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نےو فاقی شرعی عدالت پاکستان ،اسلام آباد کادورہ کیا۔

 

مولانا سید زوار حسین اکیڈمی ٹرسٹ، کراچی کے طلباء کا مفتی سید عزیز الرحمن کی سربراہی میں 01.07.2024 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان، اسلام آباد کا دورہ۔

 

مورخہ 02۔06۔2024 کوجناب جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور، جج وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے بطور مہمان خصوصی دارالعلوم جامعہ نعیمیہ، لاہور کا دورہ کیا۔

 

وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے سابق جج جناب جسٹس شہزادو شیخ نے 25 مئی 2024 کو عدالت کا دورہ کیا۔

 

انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشال حسین ملک اور وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد کے عالم جج جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی (IIUI) اور پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام  مشترکہ طور پر منعقدہ  “آزادی، مساوات اور انصاف سب کے لیے” کے عنوان سے یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

 

جسٹس اے آر کارنیلیس کانفرنس میں “اقلیتوں کے آئینی حقوق اور ریاست پاکستان کی ذمہ داریاں” کے موضوع پر  معزز مقررین میں جناب جسٹس (ر) تصدق جیلانی، جناب جسٹس منصور علی شاہ، جناب جسٹس سید ڈاکٹر محمد انور اور جناب شعیب سڈل شامل تھے۔

ضلعی عدالت کے نئے اندراج شدہ وکلاء کو انرولمنٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تقریب میں جناب جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور، جج وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نئے رجسٹرڈ وکلاء سے خطاب کیا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IRI) نے 22 اپریل 2024 کو علامہ اقبال آڈیٹوریم میں معروف و نامور قانون دان جسٹس ڈاکٹر منیر احمد مغل مرحوم کی لازوال میراث کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا- تقریب میں اسلامی قانون کے معروف سکالر اور وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے عالم جج محترم جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کی زیر صدارت معززین، تعلیمی وقانونی ماہرین نے شرکت کی۔

اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد کی دوسری گریجویشن تقریب مورخہ 19 مئی 2024 کو جامعہ محمدی شریف، چنیوٹ میں منعقد ہوئی۔ عزت مآب وفاقی وزیر برائے سمندری امور جناب قیصر احمد شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کی صدارت جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، جج، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے کی۔

جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، جج، فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان نے 14 مئی 2024ء کو ادارہ تحقیقاتِ اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے زیر اہتمام “بچوں کے حقوق کے ادراک کیلئے معاشرے کی تبدیلی میں اکیڈیمیہ اور مذہبی رہنماؤں کا کردار” کے موضوع پر قومی سیمینار کی صدارت کی۔

مورخہ 22.02.2024 کو عزت مآب جناب جسٹس اقبال حمید الرحمن ، چیف جسٹس کے ساتھ جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جناب ڈاکٹر سید محمد انور، ججز اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار اور عدالت کے افسران نے وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد میں درخت لگائے۔

مورخہ 26۔10۔2023 کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شیرینگل کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نےو فاقی شرعی عدالت پاکستان ،اسلام آباد کادورہ کیا۔

مورخہ 03۔10۔2023 کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نےو فاقی شرعی عدالت پاکستان ،اسلام آباد کادورہ کیا۔

ترکی کے وفدنے 26 جولائی 2023 کو پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کا دورہ کیا اور عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر محمد انور سے ملاقات کی۔

عزت مآب جناب جسٹس اقبال حمید الرحمن ، چیف جسٹس کے ساتھ جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جناب ڈاکٹر سید محمد انور، ججز اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت۔ پاکستان نے 10.07.2023 کو وفاقی شرعی عدالت ، اسلام آباد کے احاطے میں “پبلک لفٹ” کا افتتاح کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 10.07.2023 کو ایوان صدر اسلام آباد میں محترم ڈاکٹر سید محمد انور سے وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے عا لم جج کے عہدے کا حلف لیا۔

جناب جسٹس عمر عطا بندیال، چیف جسٹس آف پاکستان، مورخہ 01-06-2023 کو سپریم کورٹ میں جناب جسٹس اقبال حمید الرحمن سے بطور چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان حلف لے رہے ہیں۔

محترم جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ 22-04-2023 کو فیصل مسجد، اسلام آباد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

مورخہ 24مارچ 2023 کو صبح 11:30 بجے وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے آڈیٹوریم میں حج آپریشن 2023 میں بطور معاونین حجاج خدمات سرانجام دینے کے لیے عدالت کے دو ملازمین کے بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محترم جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج اور جناب رجسٹرار صاحب، عدالت ہذا کے افسران اور اہلکاران نے شرکت فرمائی۔

اسلام آباد.
عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان، 07.03.2023 کو قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (NCHR) کی گھریلو تشدد کے خلاف پالیسی بریف کی تقریب کے اختتام کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اہم اختتامی خطاب فرما رہے ہیں.

مورخہ 05.03.2023 کو کراچی میں جامعہ الرشید کی گریجویشن تقریب اور الغزالی یونیورسٹی کی تعارفی تقریب میں عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے شرکت فرمائی ۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

video pic
جامعہ الرشید کی گریجویشن تقریب

مورخہ 25.02.2023 کو عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان اور عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج، جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹراراور عدالت کے افسران نے وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد میں درخت لگائے جن کا تذکرہ قرآن پاک میں آیا ہے۔ اس باغ کا نام قرآن باغ رکھا گیا ہے۔

مورخہ 23.02.2023 کوجامعہ بیت الاسلام کےطلباء نےو فاقی شرعی عدالت پاکستان ،اسلام آباد کادورہ کیا۔
بیت الاسلام کے طلباء کی طرف سے عطیہ کردہ اسلامی فن خطاطی کا کام وفاقی شرعی عدالت، پاکستان، اسلام آباد میں آویزاں کیا گیا۔

محترم جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کی مورخہ 21.02.2023 کو جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کے وفد سے ملاقات کے موقع پرلی گئی تصاویر، جس کی صدارت ڈاکٹر طارق حسن، ماہر نفسیات نے کی۔ وفد میں اسلام آباد کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کی وکلاء صاحبان منیحہ طارق اور مائرہ، بھی شامل تھیں۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان کا 18.02.2023 کو لاہور ہائی کورٹ، لاہور کے میوزیم کا دورہ۔

محترم جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان 18 فروری 2023 کو فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں بطور مہمان خصوصی “پوسٹ پارٹم ڈپریشن” کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے 20.01.2023 کو کراچی میں لیگل ایڈ سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے مورخہ 10-02-2023 کو جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج اور جناب عبدالقیوم لہڑی، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے ہمراہ وفاقی شرعی عدالت ، اسلام آباد کی بلڈنگ کے احاطے میں ‘‘نور مسجد’’ کا افتتاح کیا۔ مسجد کو وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس جناب محمد نور مسکان زئی شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو کہ اپنے آبائی گاؤں واقع خاران، بلوچستان میں مورخہ 14-10-2022 کو دوران نمازِ عشاء مسجد میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دئیے گئے تھے۔ جناب محمد نور مسکان زئی شہید فرزندِ خاران، فخرِ بلوچستان اور ستارہِ پاکستان تھے۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

Noor Masjid Latest
نور مسجد

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت نے مورخہ 02-02-2023 کو اسلام آباد میں “یو این ویمن پاکستان سٹریٹجک نوٹ کی لانچنگ” کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے مورخہ 01-02-2023کو اسلام آباد میں COMSTECH بین الاقوامی کانفرنس/ “سائنس کمیونیکیشن اور کمیونٹی انگیجمنٹ” پر ورکشاپ کا دورہ کیا اور کا نفرنس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

comstech video en

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

Comstech video ur

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان نے 31-01-2023 کو اسلام آباد میں خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن (NCSW) کے 73ویں بورڈ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف جسٹس نے بورڈ کے اراکین سے انفرادی طور پر بات کی جس میں انہوں نے احتساب اور زیر التواء قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا

عزت مآب محترم جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے 29.01.2023 بیت الاسلام ایجوکیشنل کمپلیکس اور جامعہ بیت الاسلام، تلہ گنگ کا دورہ کیا اور 11ویں کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے بیت السلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے طلباء  کی طرف سے خطاطی کے اسلامی فن کو بھی سراہا۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کا 21.01.2023 کو بیت الاسلام ایجوکیشنل کمپلیکس، کراچی کا دورہ۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کا 19.01.2023 کو سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر، کراچی کا دورہ

وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے وکیل کی حیثیت سے رجسٹریشن/انرولمنٹ سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب 18 جنوری 2023 کوجم خانہ ، کرا چی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے کی۔اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان بھی موجود تھے۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کا مورخہ18.01.2023 کو جامعہ الرشید،کراچی کا دورہ۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

JTR Speech

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

JTR Speech
چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ڈاکٹر محمد انور شاہ صاحب کے دورہِ جامعۃ الرشید کا مکمل احوال.

مورخہ 17.01.2023 کو عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم، کراچی کا دورہ کیا۔

مورخہ 16.01.2023 کو عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس ا ور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نےکراچی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے وکیل کی حیثیت سے رجسٹریشن/انرولمنٹ سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب 12 جنوری 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے کی۔اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان بھی موجود تھے۔

مورخہ 11-01-2023 کو عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کا محترمہ نیلوفر بختیار، چیئرپرسن ، نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن (NCSW)کے ساتھ ویمن کرائسس سنٹر، H-8، اسلام آباد کا دورہ۔

مورخہ 11-01-2023 کو 64ویں باقاعدہ شریعہ (اسلامی قانون) کورس برائے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز، سینئر سول ججز، ضلعی قاضی، فوجی لاء آفیسرز، ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور پبلک پراسیکیوٹرز کے شرکاء کا وفاقی شرعی عدالت ، پاکستان کا دورہ۔

محترمہ نیلوفر بختیار، چیئرپرسن اور جناب عارف انور بلوچ، سیکرٹری، نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن نے خواتین کی حیثیت اور خواتین کے اثرات کے بارے میں قومی کمیشن کی خواتین کو جی بی ڈی سروس تک رسائی پر خصوصی توجہ دینے کی رپورٹ اور سفارشات عزت ماب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کومورخہ 04-01-2023 اسلام آباد میں پیش کیں۔ اس موقع پر جناب شرافت اے چوہدری، ممبر آئی سی ٹی، چائلڈ پروٹیکشن ایڈوائزری بورڈ، وزارت انسانی حقوق بھی موجود تھے۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان مورخہ 27-12-2022 سے 02-01-2023 تک منعقدہ ‘‘پہلے انٹر کیڈٹ کالجز و پبلک سکولز سکاؤٹس ایکٹی وٹیز (سرگرمیوں) کیمپ’’ زیراہتمام پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن بمقام سکاؤٹس گلوبل ویلج، نیول ہیڈکوارٹرز، پی بی ایس اے، اسلام آباد میں مورخہ 01-01-2023 کے موقع پر سوینئرز تقسیم فرما رہے ہیں۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان مورخہ 24 تا 31، دسمبر 2022ء منعقدہ سکاؤٹ ووڈ بیج کورس زیراہتمام پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن بمقام سکاؤٹس گلوبل ویلج، نیول ہیڈکوارٹرز، پی بی ایس اے، اسلام آباد کے موقع پر شرکاء کورس سے خطاب اور سرٹیفکیٹس و سوینئرز تقسیم فرما رہے ہیں۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان، 22-12-2022 کو شریعہ اکیڈمی، اسلام آباد میں “دخترانِ پاکستان بیانیہ کی روشنی میں تشدد کا مقابلہ” کے سیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے مورخہ 21.12.2022 کو وفاقی شرعی عدالت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرلز کے دفاتر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر صوبوں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج، جناب عبدالقیوم لہڑی، رجسٹرار ، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان اور دیگر اعلیٰٖ افسران نے بھی شرکت کی۔

مورخہ 20 دسمبر 2022 کوعزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد سے پرامن تنازعات کے حل، گھریلو تشدد اور ربا سے پاک معیشت کے موضوعات پر خطاب کیا۔ بار کے ممبران نے محترم چیف جسٹس کو ان کی بے مثال پیشہ ورانہ قابلیت، مہارت اور موضوعات پر گرفت پر خراج تحسین پیش کیا۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج اور جناب عبدالقیوم لہڑی، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت کے ہمراہ مورخہ 16-12-2022 کو پاکستان سویٹ ہوم، اسلام آباد کا دورہ کیا۔

16.12.2022 مورخہ کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقر یب کے موقع پر لی گئی تصاویر۔

پاکستان سویٹ ہوم کے سی ای او جناب زمرد خان اور ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، فاؤنٹین ہاؤس، لاہور نے مورخہ 15.12.2022 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان،اسلام آباد کا دورہ کیا۔

افریقی مسلم ممالک کے سینئر ماہرین تعلیم پرمشتمل وفد نے 10 دسمبر 2022 کو وفاقی شرعی عدالت ، اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اسلام آباد: عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مورخہ 10 دسمبر 2022ء کو منعقدہ سالانہ کانفرنس بعنوان ’’انسانی حقوق کے عالمی دن کی یادگار’’ کے موقع پر شرکت فرمائی۔

اسلام آباد : عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے مورخہ 8 دسمبر 2022ءکو اسلام آباد کلب میں پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ امریکہ، برائٹ فیوچر سوسائٹی (رجسٹرڈ)/ آئی ایم آر ایف اور دولت مشترکہ Entrepreneurs (کاروباری) کلب لمیٹڈ کے زیراہتمام ‘‘کرسمس ڈنر برائے مذہبی آزادی’’ میں شرکت فرمائی۔

اسلام آباد : عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان مورخہ 8 دسمبر 2022ءکو’’گھریلو تشدد کی روک تھام کے لئے قانونی اقدامات’’ کے موضوع پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے اساتذہ اور طلباء کو لیکچر دے رہے ہیں۔

مو ر خہ 7 د سمبر2022 کو عزت مآب جناب ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے ڈاکٹر اکبر ناصر خان، آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ اسلام آباد میں مراکز متبادل حل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ممبران مراکز متبادل حل اور سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

ADR Centers 08.12.2022

جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان اور ڈاکٹر اکبر ناصر خان، آئی جی پی اسلام آباد کا ااسلام آباد میں مراکز متبادل حل کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور،چیف جسٹس ، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان وفاقی دارالحکومت میں صنفی اور حساس نوعیت کے تنازعات کے متبادل حل میں ثالثی کمیٹیوں کے کردار کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب فرما رہے ہیں جس کا اہتمام لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی نے یو این ویمن اینڈ پی سی ایچ آر کے تعاون سے بیسٹ ویسٹرن ہوٹل، اسلام آباد میں مورخہ 25 نومبر 2022ء کو کیا تھا۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان مورخہ 15 نومبر 2022ء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس ‘جناح کا پاکستان ’ کے موقع پر مذہبی آزادی، ہم آہنگی و اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد سے خطاب کر رہے ہیں.اس موقع پر انہوں نے میڈلز بھی تقسیم کئے۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، چیف جسٹس، عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج اور جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نےمورخہ 08.11.2022 کو اسلام آباد میں کھجور کے پودے لگائے۔

محترمہ زہیش فرید کے ساتھ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی کی قانون کی طالبات کا مورخہ02.11.2022 کو وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد کا دورہ۔

محتر م جنا ب جسٹس محمد نو ر مسکا نزئی صا حب، سا بق چیف جسٹس ، وفا قی شرعی عدا لت پاکستا ن کی شہادت پر وفاقی شرعی عدالت پا کستا ن میں آج مورخہ ۱۷ اکتو بر ۲۰۲۲ کو قرآ ن خوانی ہوئی۔تقریب میں چیف جسٹس صاحب کے علا وہ جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ ،جج وفا قی شرعی عدا لت اور جناب جسٹس جمال مندو خیل، جج سپریم کورٹ آ ف پاکستا ن ،جناب جسٹس افتخار محمد چوھدری، سابق چیف جسٹس آف پاکستا ن ، جناب جسٹس محسن اختر کیانی اور جناب جسٹس طارق محمود جہانگیری ،ججز اسلام آ باد ہائی کورٹ اور جناب سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے بھی شرکت کی۔

جناب خورشید عالم کی سربراہی میں مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کا 15.10.2022 کو وفاقی شرعی عدالت اسلام آبادکا دورہ۔

عزت مآ ب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، قائم مقام چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے مورخہ 12.10.2022 کو جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے ایوان اقبال کمپلیکس، لاہور میں منعقدہ کانووکیشن 2022 میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اسلام آباد سکول آف لاء انسٹی ٹیوٹ، اسلام آباد کے طلباء کا 27.09.2022 کو وفاقی شرعی عدالت اسلام آبادکا دورہ۔

نویں عالمی جوڈیشل کانفرنس
75 سال ۔ ماضی کا جائزہ و مستقبل پر نظر
23 , 24 ستمبر 2022

اسلام آباد : 24 ستمبر2022۔ نویں عالمی جوڈیشل کانفرنس منعقدہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان عزت مآب جناب جسٹس عمر عطا بندیال ، قائمقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کو سوینئر پیش کر رہے ہیں۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

video Title

نویں عالمی جوڈیشل کانفرنس منعقدہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے قائمقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور خطاب فرما رہے ہیں۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سیدمحمد انور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نےمورخہ ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲ کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں وکلاء سے خطاب کیا۔ عزت مآب جناب قائم مقام چیف جسٹس صاحب نے وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے دائرہ اختیار اور قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے حوالے سےعدالت کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے فرمایا کہ وفاقی شرعی عدالت ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جس کا پوری مسلم اُمہ میں کوئی ثانی نہیں، اس لئے وکلاء بالخصوص شریعت اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو آگے آنا چاہیے اور وفاقی شرعی عدالت کے تعاون سے قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آپ نے مزید فرمایا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتا ہے لہٰذا وکلاء کو اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔ عزت مآب جناب قائم مقام چیف جسٹس صاحب نے وفاقی شرعی عدالت کے چند فقیدالمثال تاریخی فیصلوں بالخصوص سود کے خاتمے وغیرہ پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سیدمحمد انور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے بروزجمعہ مورخہ 02.09.2022 کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں تنازعات کے متبادل حل کے موضوع پر وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین سے خطاب کیا۔ معزز قائم مقام چیف جسٹس صاحب نے تنازعات کے حل کے متبادل ذرائع کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیشہ افہام و تفہیم کی ترغیب دیتا ہے، تنازعات کے متبادل حل کے حوالے سے قرآن، حدیث اور مسلم فقہاء کے عمل کا خاص حوالہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے وکلاء پر بھی زور دیا کہ وہ قانونی چارہ جوئی سے پہلے تنازعات کے حل کے متبادل ذرائع سے فائدہ اٹھائیں۔ اجلاس میں وکلاء، سول سوسائٹی کے ارکان اور طلباء نے شرکت کی۔

مورخہ17 اگست2022کوکرسچن اسٹڈی سینٹر (سی ایس سی) نے مذہبی رہنماؤں کے علاقائی نیٹ ورک Weaving Communities of Faith Together کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور تھے۔ یہ نیٹ ورک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور راولپنڈی/اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مسلمان، عیسائی، اور ہندو مذہبی رہنماؤں پر مشتمل ہے۔ معززمہمانان گرامی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، کارڈینل جوزف کاؤٹس، آرچ بشپ ایمریٹس کیتھولک ڈائیسیس آف کراچی اور ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شامل تھے۔ مقررین نے پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مذہبی رہنماؤں کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا۔ افتتاحی تقریب میں مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، سماجی کارکنوں اور مختلف مذہبی برادریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، قائمقام چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے مورخہ 09- 06- 2022  کووفاقی شرعی عدالت برانچ رجسٹری سوات۔مینگورہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج، اور جناب عبدالقیوم لہڑی، معزز رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان، عزت مآب جناب جسٹس محمد نعیم انور، عزت مآب جناب جسٹس محمد اعجاز خان، معزز ججز صاحبان، پشاور ہائیکورٹ، مینگورہ بینچ، سوات ، جناب کلیم ارشاد، چیئرمین سروس ٹریبونل، جناب مجاہد فاروق، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ۔سوات،  جناب شعیب خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سوات، جناب رضا الدین، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ، جناب نعیم الدین خان، ممبر خیبرپختونخواہ بار کونسل اور جناب ممریز خان، ایڈیشنل رجسٹرار، پشاور ہائیکورٹ، مینگورہ بنچ اور وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے دیگر افسران بھی مو جودتھے۔

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، قائمقام چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے مورخہ 04-06-2022 کووفاقی شرعی عدالت، برانچ رجسٹری سکھر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج اور جناب عبدالقیوم لہڑی، معزز رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان، جناب علی گل عباسی، سیکرٹری جنرل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، جناب سرفراز احمد اخوند، صدر، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، جناب ظفر علی عیدن منگی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، سکھر، جناب امتیار علی سومرو، صدر لاء کالج، سکھر، جناب غلام مصطفی، کمشنر سکھر، جناب امجد علی بھویو، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، سکھر اور وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

پاک بحریہ کے سب لیفٹیننٹ کے ایک وفد نے مورخہ 03-06-2022 کو وفاقی شرعی عدالت، پاکستان، اسلام آباد کا دورہ کیا۔

مورخہ 30-05-2022 کو اسلام آباد میں محترمہ فرح جمشید، ڈائریکٹر جنرل، خیبرپختونخواہ جوڈیشل اکیڈمی، پشاور کی سربراہی میں سول ججز، جوڈیشل میجسٹریٹس اور علاقہ قاضی  کے وفدنے وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کا دورہ  کیا ۔عزت مآب جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، سابق چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان اور جناب ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن، سینئر ریسرچ ایڈوائزر، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نےاس وفدکو لیکچر بھی دئیے۔

مورخہ 28-05-2022 کو اسلام آباد میں عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، قائمقام چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کی جانب سے عزت مآب جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، سابق چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان اور جناب عبدالقیوم لہڑی، محترم رجسٹرار صاحب، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے بھی شرکت کی۔

قومی اسمبلی، پاکستان نے مورخہ 25-05-2022 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے فل بنچ  کا فیصلہ: پاکستان کے معاشی نظام سے رباء (سود) کا خاتمہ کو ایک بے مثال  فیصلہ قراردیا ہے اور وفاقی شرعی عدالت کو  خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے دی گئ تصویر پر کلک کریں۔

National Assembly 25.05.2022 new

عزت مآب جناب ڈاکٹر سید محمد انور، قائمقام چیف جسٹس ، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے مورخہ 23-05-2022 کو ڈاکٹر ہمایوں ڈار، ڈائریکٹر جنرل، کیمبرج انسٹیٹیوٹ برائے اسلامک فنانس سے ملاقات کی۔ جناب ہمایوں ڈار نے سود کے خاتمے سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے تاریخی فیصلے کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

عزت مآب جناب ڈاکٹر سید محمد انور، قائمقام چیف جسٹس ، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان نے مورخہ21-05-2022 کو اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب امجد ثاقب، جوکہ رباء سے پاک مائیکرو فنانسنگ کی ترویج کے حوالے سے گرانقدر خدمات کی وجہ سے نوبل انعام کے لئے نامزد ہوئے ہیں، کی دعوت پر اخوت یونیورسٹی کالج کا دورہ کیا۔ جناب امجد ثاقب مستحق طلباء کے لئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کے حوالے سے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ، انہوں نے پاکستانی معیشت اور بینکنگ شعبے سے رباء (سود) کے خاتمے کے لئے وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے مشہور و بے مثال فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی شرعی عدالت برانچ رجسٹری تربت کا افتتاح جناب عبدالقیوم لہڑی, رجسٹرار, وفاقی شرعی عدالت نے مورخہ 19.05.2022 کو کیا. اس موقع پر وفاقی شرعی عدالت کے افسران, صدر, ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تربت, ایڈیشنل سیشنز جج تربت, وکلاء اور دیگر موجود تھے۔

شریعہ اکیڈمی کے زیراہتمام ‘‘اسلامی قوانین کی آفاقیت’’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

          شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام اباد(فیصل مسجد کیمپس) کے زیراہتمام دو روزہ کانفرنس زیر عنوان :اسلامی قوانین کی آفاقیت (بین الاقوامی فوجداری قوانین اور انسانی حقوق) اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب سے وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس  جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے خطاب کیا۔ اپنے خطبہ صدارت میں آپ نے ارشاد فرمایا کہ اسلامی قوانین ہمہ گیر اور  غیرجانبدار ہیں۔ آپ نے رائے دی کہ اسلامی قوانین اور مغربی قوانین کا موازنہ کرنا غیردانشمندانہ عمل ہے کیونکہ اسلام انسانی زندگی کی تحفظ کا حامی مذہب ہے اور اس کی حرمت و تقدس اولین ترجیح ہے۔ آپ نے مزید فرمایا کہ اسلامی قوانین میں موجود تمام سزائیں جرائم کی روک تھام کے لئے ہیں۔ آپ نے مزیدفرمایا کہ اسلام راہ ہدایت کا مکمل سرچشمہ ہے۔ آپ نے کانفرنس کے انعقاد پر اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اکیڈمی آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔

مورخہ16-05-2022 کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ڈاکٹر سید محمد انور نے بطور قائمقام چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کا حلف لیا۔

جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ ، جج وفاقی شرعی عدالت نےعزت مآب جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی, چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے اعزاز میں مورخہ 14.05.2022 کو وفاقی شرعی عدالت ججز ریسٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پرعزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور, جج اور جناب عبدالقیوم لہڑی, رجسٹرار, وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے بھی شرکت فرمائی۔

وفاقی شرعی عدالت، بنچ رجسٹری کوئٹہ کے سٹاف کی طرف سے عزت مآب جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کو ان کی بطور چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان مدت کی تکمیل کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

مورخہ 14-05-2022 کو عزت مآب جناب جسٹس  محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کی بطور چیف جسٹس تکمیل مدت  پر اسلام آباد میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس

عزت مآب جناب جسٹس عمر عطا بندیال، چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان کی طرف سے عزت مآب جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے اعزاز میں مورخہ 12.05.2022 کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر  وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے معزز جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔

وفاقی شرعی عدالت بینچ رجسٹری پشاور کا اافتتاح عزت مآب جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور ، عزت مآب جناب جسٹس خادم حسین ایم شیخ ، ججز وفاقی شرعی عدالت پاکستان او ر عزت مآب جناب جسٹس قیصر رشید خان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور مسٹر جسٹس روح الامین خان، سینئر جج پشاور ہائی کورٹ رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت،رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، پشاور، آئی جی پی کے پی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے افسران اور دیگر وکلاہ کی مو جودگی میں 11.05.2022 کو پشاور میں کیا۔

ڈنمارک کی عدلیہ اور سکالرز کے ایک وفد نے مورخہ   2022-05-10 کو وفاقی شرعی عدالت کا دورہ کیا اور جناب چیف جسٹس صاحب ، معزز ججز صاحبان اور جناب رجسٹرار صاحب سے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

جناب چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے جناب جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جج لاہور ہائی کورٹ لاہور، جناب عبدالقیوم لہڑی، رجسٹرار  وفاقی شرعی عدالت پاکستان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان، سینئر سول جج، ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان، صدر و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی موجودگی میں مورخہ 07-05-2022 کو جوڈیشل کمپلیکس، ملتان میں وفاقی شرعی عدالت کی برانچ رجسٹری کا اپنے دستِ مبارک سے افتتاح کیا۔

18.03.2022 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے ریٹائرڈ/ریٹائر ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقر یب کے موقع پر لی گئی تصاویر۔

 ڈاکٹر عطاء اللہ خان محمود وٹو کی سربراہی میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شریعہ و قانون کے شعبہ کا 17.03.2022 کو وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد کا دورہ۔

معزز چیف جسٹس ، معزز ججز، رجسٹرار اور افسران نے 16.03.2022 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان ، اسلام آباد میں موسم بہار کےدرخت لگائے۔

ڈاکٹر عاصم نعیم کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کا 22.02.2022 کو وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد کا دورہ۔

وفاقی شرعی عدالت،پاکستان کےعزت مآب جنا ب چیف جسٹس اور معززجج صاحبان کی جانب سےعزت مآب جناب جسٹس گلزار احمد، چیف جسٹس آف پاکستان کے لیے الوداعی عشائیہ اور نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس عمر عطا بندیال کو استقبالیہ عشائیہ مورخہ 28.01.2022 کو اسلام آباد میں دیا گیا۔

میٹروپولیٹن انٹرنیشنل یونائیٹڈ کالج (MIUC) کے قانون کے طلباء کا 19.01.2022 کو وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد کا دورہ۔

17.01.2022 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے ریٹائرڈ/ریٹائر ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقر یب کے موقع پر لی گئی تصاویر۔

جناب عبدالقیوم لہری، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے معزز ججز ریسٹ ہاؤس، کراچی میں پودے لگائے۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے والد محترم ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ کی فاتحہ خوانی 3 دسمبر 2021 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے ججز ریسٹ ہاؤس جی 5/2، اسلام آبادمیں منعقد ہوئی۔

معزز جناب جسٹس جمال خان مندوخیل ، جج ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے معزز جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی ، چیف جسٹس ، فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان سے 16 اکتوبر ، 2021 کو ملاقات کی۔

 

معزز چیف جسٹس ، معزز ججز ، رجسٹرار نے وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 02.10.2021 کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان ، اسلام آباد میں درخت لگائے اور نیسٹ باکس لگائے۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت اور  جناب جسٹس جمال خان مندوخیل ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو سریاب جوڈیشل کمپلیکس کے بارے میں ریاض احمد ریئسانی بریفنگ دے رہے ہیں۔

جناب جسٹس جمال خان مندوخیل ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو ڈسٹرکٹ بار کوئٹہ کے صدر منیر احمد کاکڑ روایتی پگڑی پہنا رہے ہیں۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت کو ڈسٹرکٹ بار کوئٹہ کے صدر منیر احمد کاکڑ روایتی پگڑی پہنا رہے ہیں۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت مورخہ27 مارچ2021ء کو جناب جسٹس خا دم حسین ایم شیخ سے بطور جج، وفاقی شرعی عدالت کا حلف لے رہے ہیں۔

عزت مآب جناب چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان مورخہ ۱۰ مارچ ۲۰۲۱ کو میٹروپولیٹن انٹرنشنل یونائٹڈ کالج اسلام آباد میں شرکاء کو” طلبہ کا قانونی اور عدالتی سفر” کے موضوع پر خطاب فرما رہے ہیں۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی ، چیف جسٹس ، وفاقی شرعی عدالت پاکستان ، یکم مارچ 2021کو وفاقی شرعی عدالت میں سلور اوکس کا پودا لگاتے ہوئے۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت پاکستان اور جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، جج، وفاقی شرعی عدالت پاکستان ، وفاقی شرعی عدالت میں سلور اوکس کے پودے لگانے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔

مور خہ یکم  مارچ 2021

جناب جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، جج وفاقی شرعی عدالت پاکستان ، یکم مارچ 2021کو وفاقی شرعی عدالت میں سلور اوکس کا پودا لگاتے ہوئے۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو، ڈائریکٹر جنرل، شریعہ اکیڈمی، اسلام آباد مورخہ 22 فروری 2021ء کو وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے دورے کے موقع پر جناب جسٹس سید محمد انور، جج، وفاقی شرعی عدالت کو سوینئر پیش کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو، ڈائریکٹر جنرل، شریعہ اکیڈمی، اسلام آباد مورخہ 22 فروری 2021ء کو وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے دورے کے موقع پر جناب چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت کو سوینئر پیش کر رہے ہیں۔

دعوہ اکیڈمی، اسلام آباد کے وفد کا ڈاکٹر سید وحید احمد، ریسرچ انویسٹی گیٹر (تحقیقاتی محقق) کی سربراہی میں مورخہ ۱۷ فروری ۲۰۲۱ء کو وفاقی شرعی عدالت کے دورے کے موقع پر جناب چیف جسٹس صاحب، معزز جج و سینئر افسران وفاقی شرعی عدالت کے ہمراہ

مورخہ ۱۷ فروری ۲۰۲۱ء کو ڈاکٹر محمد مطیع الر حمان، سینئر ریسرچ ایڈوائزر، وفاقی شرعی عدالت ، پاکستان کا دعوہ اکیڈمی، اسلام آباد کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو، ڈائریکٹر جنرل، شریعہ اکیڈمی، اسلام آباد کا مورخہ 22 فروری 2021ء کو وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے دورے کے موقع پر جناب چیف جسٹس صاحب، معزز جج و سینئر افسران وفاقی شرعی عدالت کے ہمراہ گروپ فوٹو

  جناب محمد اسلم اسسٹنٹ رجسٹرار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرگروپ فوٹو

جناب عبد القیوم لہڑی، رجسٹرار ، وفاقی شرعی عدالت جناب محمد اسلم اسسٹنٹ رجسٹرار کوان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں۔

جناب عبد القیوم لہڑی ، رجسٹرار ، وفاقی شرعی عدالت جناب محمد اسلم اسسٹنٹ رجسٹرار کوان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سوینئر پیش کر رہے ہیں۔

جناب جسٹس شوکت علی رخشانی کی مدتِ ملازمت کی تکمیل کے موقع پرجناب جسٹس محمد نور مسکانزئی ، چیف جسٹس ،وفاقی شرعی عدالت، پاکستان و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی ، چیف جسٹس ، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان جناب جسٹس شوکت علی رخشانی کوان کی مدتِ ملازمت کی تکمیل کے موقع پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی ، چیف جسٹس ، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان جناب جسٹس شوکت علی رخشانی کوان کی مدتِ ملازمت کی تکمیل کے موقع پر سوینئر پیش کر رہے ہیں۔

جناب جسٹس گلزار احمد، قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان، مورخہ 15-05-2019  کو سپریم کورٹ میں جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی سے بطور چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان حلف لے رہے ہیں۔

جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی ، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت مورخہ 20 ستمبر 2019ء کو جناب جسٹس علا مہ ڈاکٹر فدا محمد خان سے بطور عالم جج، وفاقی شرعی عدالت کا حلف لے رہے ہیں۔

مورخہ 7 دسمبر 2019 کو جسٹس علامہ ڈاکٹر فدا محمد خان کی رحلت کے پُرسوز موقع پر وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی کی زیرِصدارت فل کورٹ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

عزت مآب جناب چیف جسٹس صاحب و معزز ججز صاحبان نے مورخہ  18 اپریل 2019 کو وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد میں نوتنصیب شدہ اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر محمد صلاح الدین مینگل، چیئرمین، پریس کونسل آف پاکستان، وفاقی شرعی عدالت کے قابل احترام چیف جسٹس صاحب اور معزز جج صاحبان کو مورخہ 19 اپریل 2018ء کو عدالت ہذا کے دورے کے موقع پر سوینئر اور سالانہ رپورٹ برائے سال 2016-2017 پیش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر حبیب الرحمن، چیئرمین شعبہ تربیت, عزت مآب جناب چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کو سوینئر پیش کر رہے ہیں۔
مورخہ 19 اپریل 2018ء

 

   جناب چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں پاکستانی وفد کادورئہ ترکی۔مورخہ 15 – 20مئ 2016

جناب جسٹس شیخ نجم الحسن، چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت مورخہ 9 فروری 2018ء کو جناب جسٹس سید محمد فاروق شاہ اور جناب جسٹس شوکت علی رخشانی سے بطور جج، وفاقی شرعی عدالت کا حلف لے رہے ہیں۔

عدالتی افسران اور شریعۃ اکیڈمی ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ تدریس کے ارکان کے وفد کا مورخہ14 فروری 2018ء کو وفاقی شرعی عدالت کا دورہ

عزت مآب جناب جسٹس سدی یاحیف دو، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف موریطانیہ کا دورئہ پاکستان
مو ر خہ24 جون 2013

عزت مآب جناب جسٹس سردار محمد رضا مورخہ 5 جون 2014 کو چیف جسٹس، وفاقی شرعی عدالت کا حلف اٹھارہے ہیں۔

عزت مآب جناب چیف جسٹس صاحب ، معزز ججز صاحبان اور وفاقی شرعی عدالت کے دیگر افسران کا 10 اکتوبر2016 کو وفاقی محتسب، اسلام آباد کا دورہ

عزت مآب جناب جسٹس کمال بی اے دھان، چیف جسٹس لیبیا دورئہ پاکستان کے موقع پر
مورخہ 21 جنوری 2013ء

عزت مآب جناب چیف جسٹس صاحب، وفاقی شرعی عدالت دورئہ سلطنت عمان کے موقع پر
مورخہ 22 تا 27 فروری 2013ء

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جناب رچرڈ اولسن، عزت مآب چیف جسٹس جناب ڈاکٹر آغا رفیق احمد خان سے اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں۔
مورخہ 17-05-2013

  مس گبریلا کناول، خصوصی نمائندہ برائے آزادئ ججز و وکلاء صاحبان، اقوام متحدہ مورخہ 21 مئی 2012 کو وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے دورے کے موقع پر

عزت مآب جناب چیف جسٹس، ریاست قطر کا دورئہ پاکستان
مورخہ 10 تا 14 جون 2012

عزت مآب جناب جسٹس ڈاکٹر آغا رفیق احمد خان، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس2012 کے ا ختتامی سیشن کی صدارت فرما رہے ہیں۔
مورخہ 28 تا 30 ستمبر 2012

عزت مآب جناب جسٹس محمد حصام الدین ال غیریانی، چیف جسٹس، سپریم کورٹ آف مصر /چیئرمین سپریم کونسل برائے انصاف اسلامی جمہوریہ پاکستان کےدورے کے موقع پر
مورخہ یکم اپریل تا 3 اپریل 2012 ء

عزت مآب جناب مصطفی فارس، صدر اول/چیف جسٹس، سپریم کورٹ آف مراکش دورئہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موقع پر
مورخہ 16 اپریل تا 22 اپریل 2012 ء

عزت مآب جناب مسعود محمد الامیری، چیف جسٹس عدالت مرافعہ اورصدر، سپریم جوڈیشری کونسل برائے ریاست قطر دورئہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موقع پر
مورخہ 24تا 27 اپریل

عزت مآب جناب جسٹس جلا ل الدین  محمد عثمان قریشی، چیف جسٹس، سپریم کورٹ آف سوڈان دورئہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موقع پر
مورخہ 13 تا 16 مارچ 2012

چیف جسٹس صاحبا ن مرا کش میں عرب مما لک کی دوسری کانفرنس منعقد ہ کے موقع پر
مورخہ 17 تا 18 ستمبر 2011

عزت مآب جناب جسٹس محمد ا لمحا مد، چیف جسٹس/صدر، سپریم کورٹ آف اردن، دورئہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موقع پر
مورخہ 25  تا 31 مارچ 2012

مسٹر جسٹس حاذق الخیری، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر
مورخہ 28-05-2009

جناب جسٹس ڈاکٹر آغا رفیق احمد خان، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کا دورئہ مراکش
مورخہ 07-06-2010 تا 14-06-2010

اومان کی سپریم کورٹ کے سربراہ عز ت مآب جناب شیخ اسحاق بن احمد ال بوسعید ی دورئہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موقع پر
مورخہ 24 فروری تا یکم مارچ 2012