جناب سید ندیم حیدر

رجسٹرار

2

عہدہ سنبھالنے کی تاریخ :24-07-2025

        

سید ندیم حیدراس وقت وفاقی شرعی عدالت کے رجسٹرار/پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں انھوں نے سندھ   مسلم لاء کالج کراچی سے ایل۔ایل۔بی اور گورنمنٹ نیشنل کالج (یونیورسٹی آف کراچی) سے بیچلر آف کامرس کی ڈگریاں حاصل کی ہے ۔ انہوں نے ۱۹۸۴ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، کراچی سے اپنی ہائیر سیکنڈری اسکول کی سرٹیفکیٹ حاصل کی۔

سید ندیم حیدر کی تقرری بحثیت رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت ۲۴ جولائی ۲۰۲۵ کو ہوئی۔ اس تقرری سے قبل جناب وفاقی شرعی عدالت میں  اہم عہدوں  ایڈیشنل رجسٹرار (بی۔پی۔ایس ۲۱) ڈپٹی رجسٹرار (بی۔پی۔ایس ۲۰) پر فائز رہےہیں۔

اپنی مدت ملازمت کے دوران،جناب  نے عدالت ہذا کے مختلف اہم شعبوں کی نگرانی کی، جن میں جوڈیشل ، شریعت، ایڈمن اور جنرل برانچز شامل ہیں۔آپ  تین سال تک کراچی میں عدالت ہذا کی بینچ رجسٹری کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں، وہ  ایک سینئر اور تجربہ کار افسر ہیں،اور عدالت کے آپریشنل اور انتظامی کاموں میں اہم کردار  ادا  کرتے رہے ہیں۔

               آپ نے متعدد قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز  اور سیمینارز میں عدالت کی نمائندگی کی ہے اور بیرون ملک متعدد مطالعاتی دوروں میں شرکت کی ہے۔ آپ  کے بین الاقوامی دوروں میں مملکت مراکش، ریاست قطر، سلطنت عمان، سوڈان اور مصر شامل ہیں، جہاںآپ نے وہاں کے اعلیٰ عدلیہ کے نظام کا مطالعہ کیا۔ مختلف عرب ممالک کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹسز سے ملاقاتوں میں شریک ہونے کا موقع ملا، اور اس سے کافی استفادہ کیا۔

                  وفاقی شرعی عدالت میں خدمات سر انجام دینے سے قبل آپ  نے مختلف  حکومتی اداروں میں خدمات انجام دی جس میں صوبائی محتسب بھی شامل ہے ۔ آپ نے متعدد فرموں میں بطور وکیل قانون ک پریکٹس بھی کی۔